لکی مروت:
خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں بیٹری شاپ میں دھماکے سے دو افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ پولیس دھماکے کی نوعیت جاننے کے لیے تفتیش کر رہی ہے۔
پولیس نے ابتدائی رپورٹ میں بتایا کہ لکی مروت میں دھماکا آئی ای ڈی یا کواڈ کاپٹر ہو سکتا ہے اور واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ دھماکا پولیس امن کمیٹی کے صدر خالد خان کے بھائی کی بیٹری شاپ میں ہوا، دھماکے میں شعیب خان سمیت 10 افراد شدید زخمی ہوئے تھے تاہم شعیب خان اور دوسرے زخمی فرقان خان اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ منجیوالا چوک میں زوردار دھماکا ہوا ہے، جس میں 10 افراد شدید زخمی ہوئے تھے جبکہ دھماکے کی نوعیت جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔