ٹی 20 ورلڈ کپ ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کے درمیان میچ ڈرا

ویسٹ انڈیز کا آسٹریلیا کے خلاف پہلا میچ بھی بارش کی نظر ہوگیا تھا۔


ویب ڈیسک September 24, 2012
ویسٹ انڈیز بہترین رن ریٹ کی بناء پر سپرایٹ مرحلے کے لیے بھی کوالیفائی کرگیا۔ فوٹو: اے ایف پی

MINGORA: ٹی 20 ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کے درمیان کھیلا جانے والا میچ بارش کے باعث ڈرا ہوگیا۔

پریما داسا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گیارھویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر آئرلینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی لیکن میچ کے آغاز کے تھوڑی دیر بعد ہی بارش کے باعث میچ کو 19 اوورز تک محدود کردیا گیا جس کے بعد آئرلینڈ کی ٹیم نے مقرہ 19 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنائے۔ آئرلینڈ کی جانب سے اوبرائن 25 اور ولسن 21 رنز بناکر نمایاں بیٹسمین رہے۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے آل راؤنڈرکرس گیل نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

ویسٹ انڈیزکی بیٹنگ شروع ہونے سے پہلے ہی بارش نے ایک دفعہ پھرمیچ میں خلل ڈالا جس کے بعد میچ ڈرا ہوگیا۔ اس فیصلے کے ساتھ ہی ویسٹ انڈیز بہترین رن ریٹ کی بناء پر سپرایٹ مرحلے کے لیے بھی کوالیفائی کرگیا۔

ویسٹ انڈیز کا آسٹریلیا کے خلاف پہلا میچ بھی بارش کی نظر ہوگیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |