پی ایس ایل 11 کا مجوزہ شیڈول سامنے آ گیا، اعلان اگلے ہفتے متوقع

قذافی اسٹیڈیم لاہور 3 مئی کو فائنل سمیت دو پلے آف میچز کی میزبانی بھی کرے گا


اسپورٹس ڈیسک March 09, 2026

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کا مجوزہ شیڈول سامنے آ گیا جس کا اعلان اگلے ہفتے متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق افتتاحی میچ 26 مارچ کو لاہور قلندرز اور حیدر آباد کنگز مین کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور 3 مئی کو فائنل سمیت دو پلے آف میچز کی میزبانی بھی کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کو پہلے کوالیفائر میچ کی میزبانی دی گئی ہے۔

تمام آٹھ ٹیمیں پہلے مرحلے میں سات سات میچز کھیلیں گی جبکہ دوسرے مرحلے میں تمام ٹیمیں دو گروپوں میں تین تین میچز کھیلیں گی۔

لاہور قلندرز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، کراچی کنگز اور حیدرآباد کنگزمین ایک گروپ میں ہوں گے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ، پنڈیز، پشاور زلمی اور ملتان سلطانز دوسرے گروپ میں ہوں گے۔

پہلا کوالیفائر 28 اپریل کو راولپنڈی، پہلا ایلیمینیٹر 29 اپریل کو لاہور اور تیسرا ایلیمینیٹر یکم مئی کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

مقبول خبریں