کراچی:
کراچی میں امریکی قونصل خانے کے اطراف سیکیورٹی اقدامات کے باعث بند کی گئی سڑکیں ٹریفک کیلئے کھول دی گئیں۔
تریفک پولیس کے مطابق جناح برج سے براستہ ایم ٹی خان روڈ مائی کولائی براستہ بوٹ بیسن مکمل کھول دیا گیا، بوٹ بیسن سے جناح برج جانے والے راستوں پر موجود کنیٹینرز ہٹا کر راستے کھول دیے گئے ہیں۔
جناح برج سے ایم ٹی خان روڈ براستہ سلطان آباد پی آئی ڈی سی کھول دیا گیا ہے، پی آئی ڈی سی سے سلطان آباد جانے والے راستے سے بھی کنٹینرز ہٹائے جارہے ہیں۔
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ سلطان آباد جانے والا راستہ بھی کچھ دیر میں کھول دیا جائے گا، عوام سے گذارش ہے کہ راستے کھل چکے ہیں اب غلط سمت سفر نا کریں، ٹریفک پولیس ہیلپ لائن اور سڑک پر موجود محافظ رہنمائی کے لیے موجود ہیں۔