کراچی میں دہشتگردی کی کوشش ناکام رکشہ سے 12کلو گرام وزنی بم برآمد

دہشتگردوں نے بم پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنانے کے لئے نصب کیا تھا، ایس ایس پی ویسٹ عرفان بلوچ


ویب ڈیسک August 17, 2014
بم اسکول بیگ میں تیارکرکے خراب رکشے میں رکھا گیا تھا،عرفان بلوچ آن لائن

لاہور: پولیس نے اورنگی ٹاؤن میں ایک رکشہ سے 12 کلو گرام وزنی بم برآمد کرکے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنادیا ہے۔

ایس ایس پی کراچی غربی عرفان بلوچ کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے بکرا پیڑی کے قریب کھڑے ایک رکشے سے 12 کلو وزنی بم برآمد ہوا ہے جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا ہے۔ بم ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے منسلک تھا اور مکمل طور پر تیار تھا۔ بم پھٹنے سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوسکتی تھی۔

عرفان بلوچ کا کہنا تھا کہ بم کو اسکول بیگ میں خراب رکشے میں رکھا گیا تھا اور اسے پولیس فورس کی گاڑی کو نشانہ بنانے کے لئے نصب کیا گیا تھا جیسے ہی گاڑی گزرتی اسی وقت ریموٹ کنٹرول سے دھماکا کیا جاتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں