بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی

ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی جو تقریباً 30 منٹ تک جاری رہی


عمران اصغر March 10, 2026

راولپنڈی:

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے درمیان ملاقات کروا دی گئی۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے درمیان ملاقات کا دن تھا اور ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی جو تقریباً 30 منٹ تک جاری رہی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی کی صحت، آنکھ کی بیماری اور جاری علاج سے متعلق تفصیلی بات چیت کی گئی۔ اس کے علاوہ عدالتوں میں زیرِ سماعت اپیلوں اور دیگر قانونی معاملات پر بھی گفتگو ہوئی۔

ذرائع کے مطابق 30 منت تک جاری رہنے والی ملاقات کے اختتام پر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو دوبارہ ان کے اپنے اپنے سیلز میں منتقل کر دیا گیا۔

 

مقبول خبریں