بھارتی فورسز کی ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول میں بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری
پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے بھرپور جواب دے کر بھارتی بندوقوں اور توپوں کو خاموش کرادیا
بھارتی فوج نے ورکنگ باؤنڈری کے ہر پال اور چارواہ سیکٹر جبکہ لائن آف کنٹرول کے نکیال سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ اور گولا باری کی تاہم پاکستانی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی بھاری گنوں کو خاموش کرا دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اتوار کی علی الصبح بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز نے سیالکوٹ کے قریب ورکنگ باؤنڈری پر ہرپال اور چارواہ سیکٹرز بلااشتعال فائرنگ اور مارٹر گولے داغے تاہم اس سے کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ اس کے علاوہ بھارتی فورسز نے آزاد کشمیر کے نکیال سیکٹر پر بھی بلااشتعال فائرنگ اور گولا باری کی جس کے نتیجے میں سرحدی علاقے میں واقع دیہات کے رہائشی اپنے گھروں میں محصور ہوگئے۔ پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے بھی بھرپور کارروائی کی ہے جس کے نتیجے میں بھارتی بندوقیں اور توپیں خاموش ہوگئیں۔
بعد ازاں رات گئے بھارتی فورسز نے ایک بار اشتعال انگیزی کا ثبوت دیتے ہوئے چارواہ سیکٹر کے اکھنور، بلادپور اور دیگر دیہاتوں پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس کا چناب رینجرز نے بھرپور جواب دیتے ہوئے دشمن کی توپیں خاموش کرادیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ سے بھارتی فورسز ورکنگ باؤنڈری اورلائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی کھلم کھلا خلاف ورزی کررہی ہے اور اس کے نتیجے میں گزشتہ دنوں ایک خاتون بھی جاں بحق ہوچکی ہے۔