گال کے بعد کولمبو ٹیسٹ بھی پاکستان کے ہاتھوں سے نکلنے لگا

سری لنکن اسپنر رنگنا ہیراتھ پاکستانی بلے بازوں کے لئے مشکلات پیدا کر رہے ہیں


ویب ڈیسک August 17, 2014
وہاب ریاض اور سرفراز احمد وکٹ پر موجود ہیں۔ فوٹو؛اے ایف پی

سری لنکا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے اور آخری میچ میں پاکستان نے چوتھے روز کے اختتام پر اپنی دوسری اننگز میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 127 رنز بنا لئے۔


سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو کے سنہالی اسپورٹس کلب گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں آئی لینڈرز کی جانب سے دیئے گئے 271 رنز کے جواب میں پاکستان کے ابتدائی بلے باز دوسری اننگز میں بھی بری طرح ناکام رہے اور صرف 50 کے مجموعی اسکور پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی، تاہم بعد ازاں اسد شفیق اور سرفراز نے ٹیم کو سہارا دیا اور 127 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا۔ سری لنکا کی جانب سے پہلی اننگز میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرنے والے رنگنا ہیراتھ دوسری اننگز میں بھی کھلاڑیوں کے لئے مشکلات کا باعث بنے ہوئے ہیں اور 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا چکے ہیں۔ وہاب ریاض اور سرفراز احمد وکٹ پر موجود ہیں۔

اس سے قبل جب چوتھے روز کا کھیل شروع ہوا تو اپنا آخری ٹیسٹ کھیلنے والے مہیلا جے وردنے 49 اور سنگاکارا 54 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے، سری لنکا کو تیسرا نقصان 186 رنز پر سنگاکارا کی صورت میں ہوا، 189 رنز پر مہیلا جے وردنے بھی آؤٹ ہو گئے جب کہ لہیرو تھری مانے بھی 212 رنز پر چلتے بنے، دیگر آنے والے کھلاڑی بھی کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور پوری ٹیم 282 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ پاکستان کی جانب سے سعید اجمل اور ہاب ریاض نے 3،3 جب کہ عبد الرحمان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور 2 کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں کے دوسرے اور آخری میچ میں سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز میں 320 رنز بنائے تھے جب کہ پاکستان نے اس کے جواب میں 332 رنز بنائے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں