جمہوریت میں فیصلے سڑکوں پرنہیں پارلیمنٹ میں ہوتے ہیں شہباز شریف

پاکستان کامستقبل جمہوریت اورجمہوری نظام سے جڑا ہوا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب


ویب ڈیسک August 17, 2014
قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے بھرپور کردار ادا کریں، شہباز شریف ۔ فوٹو: فائل

وزیراعلٰی پنجاب میاں شہبباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کامستقبل جمہوریت اورجمہوری نظام سے جڑا ہوا ہے، جمہوریت میں فیصلے سڑکوں پرنہیں پارلیمنٹ میں ہوتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی زیر صدارت ماڈل ٹاؤن لاہور میں اجلاس ہوا جس میں صوبے میں امن وامان کی صورت حال پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے بھرپور کردار ادا کریں۔

شہباز شریف نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ عوام کے مفاد کو عزیز رکھا اور ان کی بے لوث خدمت کی۔ ترقی اورخوشحالی کا یہ مارچ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔ موجودہ حکومت سیاسی مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی حامی رہی ہے، پاکستان کامستقبل جمہوریت اورجمہوری نظام سے جڑا ہوا ہے، جمہوریت میں فیصلے سڑکوں پرنہیں پارلیمنٹ میں ہوتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں