اسلام آباد کے اسکول اور کالجز کی چھٹیوں میں مزید ایک ہفتے کی توسیع
اسلام آباد میں اب تمام اسکول اور کالجز 18 کے بجائے 25 اگست کو کھلیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے احتجاج کے باعث وفاقی دارالحکومت کے اسکول اور کالجز کی تعطیلات میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کر دی گئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں جاری سیاسی گرما گرمی کے باعث وفاقی دارالحکومت میں تعلیمی اداروں کی موسم گرما کی تعطیلات میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کر دی گئی ہے جس کے تحت اب تمام اسکول اور کالجز 18 کے بجائے 25 اگست کو کھلیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی تعلیمی اداروں کو 11 اگست کے بجائے 18 اگست کو کھولنے کا اعلان کیا تھا تاہم اسلام آباد میں تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے احتجاج کے باعث اسکول اور کالجز کی تعطیلات میں اضافہ کر دیا گیا تھا۔