داعش برطانیہ کے لئے براہ راست خطرہ ہے برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون

داعش کی پیش قدمی کوروکنےکیلئےتمام ترفوجی وسائل کیساتھ سفارتکاری اورامداد کا طریقہ بھی استعمال کرنا چاہیئے، ڈیوڈ کیمرون


ویب ڈیسک August 17, 2014
ہم نے جلد از جلد داعش پر قابو نہ پایا تو مغرب کو 'کئی نسلوں تک جہدوجہد' کرنا ہو گی، برطانوی وزیراعظم۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کا کہنا ہے کہ عراق اور شام میں تیزی سے پیش قدمی کرتی ہوئی شدت پسند تنظیم دولت اسلامی عراق و شام (داعش) ہمارے لئے براہ راست خطرہ ہے اور یہ جنگجو برطانیہ کی سڑکوں پر آکر لوگوں کو نشانہ بنا آسکتے ہیں۔

برطانوی وزیراعظم کا اپنے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ داعش کے جنگجو عراق اور شام میں بہت تیزی سے پیش قدمی کر رہے ہیں جو کہ برطانیہ کے لئے براہ راست خطرہ ہیں، ہمیں ان کی پیش قدمی کو روکنے کے لئے تمام تر فوجی وسائل کے ساتھ ساتھ، سفارت کاری اور امداد کا طریقہ بھی استعمال کرنا پڑے گا۔ انہوں نے خبردار کیا اگر ہم نے جلد از جلد داعش پر قابو نہ پایا تو مغرب کو 'کئی نسلوں تک جہدوجہد' کرنا ہو گی اور جس تیزی سے یہ جنگجو آگے بڑھ رہے ہیں کہیں ایسا نہ ہو کہ یہ مضبوط ہوکر ہمیں برطانیہ کی سڑکوں پر نشانہ بنائیں۔

ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ میں اس بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ ہمیں اپنی فوجیں بھیجنے سے گریز کرنا چاہیئے تاہم ایک بہتر اور روشن مستقبل کے لئے طویل المدتی منصوبے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم اپنی سیکیورٹی کو سفارت کاری، امداد اور فوجی طاقت کے ذریعے سے محفوظ بنا سکتے ہیں، اس مقصد کے لیے برطانیہ کو سعودی عرب، قطر، مصر، ترکی اور ایران کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب برطانوی وزیر دفاع مائیکل فالن کا کہنا تھا کہ مزید اقلیتی گروپوں کو داعش سے حملوں سے بچانے کے لئے شمالی عراق پر اپنی سرویلنس پروازیں جاری رکھی جائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |