وزیراعظم کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس اپوزیشن جماعتوں سے رابطے تیز کرنے کا فیصلہ

سراج الحق، خورشیدشاہ، گورنرپنجاب اور ایم کیو ایم کو طاہرالقادری اور عمران خان سے مذاکرات کی ذمہ داریاں سونپی جائیں گی


ویب ڈیسک August 17, 2014
امیر جماعت اسلامی سمیت دیگر جماعتوں کے پارلیمانی لیڈروں سے مشاورت کا عمل جاری رکھا جائے گا، مشاورتی اجلاس میں فیصلہ فوٹو: فائل

حکومت نے اسلام آباد میں دھرنوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورت حال سے نمٹنے کے لئے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ رابطے تیزکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم نواز شریف کی سربراہی میں مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنماؤں اور وزرا کا مشاورتی اجلاس ہوا، اجلاس میں آزادی اور انقلاب مارچ کے حوالے سے طاہر القادری اور عمران خان کے ساتھ مذاکراتی لائحہ عمل پر غور اور موجودہ سیاسی صورت حال کے تناظر میں اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں اور بات چیت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ رابطے مزید تیز کئے جائیں، اس کے علاوہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق سمیت دیگر جماعتوں کے پارلیمانی لیڈروں سے بھی مشاورت کا عمل جاری رکھا جائے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سراج الحق، خورشید شاہ ،گورنر پنجاب چوہدری سرور اور ایم کیو ایم کو دھرنے دینے والی جماعتوں سے مذاکرات کے لئے اہم ذمہ داریاں سونپی جائیں گی ، ان کی جانب سے بات کو آگے بڑھانے کے بعد مسلم لیگ (ن) کی ایک کمیٹی مذاکراتی عمل میں شامل ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں