گورنر سندھ کی تبدیلی کے یکطرفہ فیصلے کے بعد حکومت میں رہنے کا جواز نہیں، فاروق ستار

ہمیں فی الفور وفاقی حکومت سے باہر آجانا چاہیے، رہنما ایم کیو ایم کی ایکسپریس نیوز سے گفتگو


ویب ڈیسک March 12, 2026

گورنر سندھ کی تبدیلی پر رہنما ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ گورنر سندھ کی تبدیلی کے یکطرفہ فیصلے کے بعد حکومت میں رہنے کا جواز نہیں ہے۔

ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان مسلم لیگ ن کی حلیف جماعت ہے اور گورنری کا آئینی عہدہ ایم کیو ایم کا حق ہے جس سے محروم کیا جا رہا ہے۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ روایت رہی ہے کہ سندھ کا گورنر ایم کیو ایم پاکستان سے ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کو ایسے یکطرفہ فیصلے کے بعد وفاقی حکومت میں رہنے کا کوئی جواز نہیں، اور ہمیں فی الفور وفاقی حکومت سے باہر آجانا چاہیے۔

ترجمان ایم کیو ایم پاکستان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ  ہمیں گورنر سندھ کی تبدیلی کا علم ذرائع ابلاغ سے ہوا ہے، وفاق کی جانب سے ایم کیو ایم پاکستان کو اس فیصلے پر اعتماد میں نہیں لیا گیا ہے۔

ترجمان ایم کیو ایم  کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان اس فیصلے پر جلد اپنالائحہ عمل طے کرے گی۔

مقبول خبریں