ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنا باضابطہ اکاؤنٹ بنا لیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای کا یہ اکاؤنٹ فارسی زبان میں ہے اور اس کا ہینڈل رہبرِ انقلاب ہے۔ اس پر سب سے پہلے نئے سپریم لیڈر کے ابتدائی پیغامات اور بیانات سے متعلق مواد شیئر کیا گیا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس اکاؤنٹ سے صرف ایک ہی اکاؤنٹ کو فالو کیا جا رہا ہے اور وہ ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کا اکاؤنٹ ہے جو ان کے والد بھی ہیں اور 28 فروری کو اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔
جس کے بعد ایران کی مجلس خبرگان نے حالیہ دنوں میں خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو ملک کا نیا سپریم لیڈر منتخب کیا تھا جس کے بعد وہ اسلامی جمہوریہ ایران کے تیسرے سپریم لیڈر بن گئے۔
سوشل میڈیا پر سپریم لیڈر کا یہ اکاؤنٹ اس بات کا اشارہ ہے کہ ایران کی نئی قیادت عالمی سطح پر اپنا مؤقف براہ راست دنیا تک پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے۔