سیاسی بحران کے حل کیلئےالطاف حسین کی کوششوں کو قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں سعد رفیق

حکومت کی کوشش ہے موجودہ سیاسی مسئلے کو مذاکرات اوربات چیت سے حل کیا جائے، سعد رفیق کا الطاف حسین سے تبادلہ خیال

خواہش ہے کہ تمام معاملات افہام وتفہیم اورپرامن طریقے سے حل ہوں،الطاف حسین فوٹو: فائل

وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی بحران کے حل کے لئے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی کوششیں قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔


ایم کیو ایم کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین سے فون پر رابطہ کیا اوران سے ملک کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر انہوں نے موجودہ سیاسی بحران کے حل کے لئے الطاف حسین کے کردار کو سراہتے ہوئے کہاکہ آپ معاملات کو پر امن طریقے سے حل کرانے کے لئے جو کوششیں کررہے ہیں ہم انہیں قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ خواجہ سعدرفیق نے کہاکہ ہماری کوشش ہوگی کہ ہم مسئلے کو مذاکرات اوربات چیت سے حل کریں۔

سعد رفیق سے گفتگو کے دوران الطاف حسین نے کہاکہ ان کی خواہش اورکوشش ہے کہ تمام معاملات افہام وتفہیم اورپرامن طریقے سے حل ہوں۔
Load Next Story