پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہوگا

عالمی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر چکی ہے


ویب ڈیسک March 13, 2026

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں سے متعلق اعلان آج ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کے پاس مارچ کے مہینے کے لیے تیل کا مناسب ذخیرہ موجود ہے۔ وفاقی حکومت نے اخراجات میں کمی اور ایندھن کے استعمال کو محدود کرنے کے لیے کفایت شعاری اقدامات پر بھی عمل درآمد شروع کیا ہوا ہے۔

اس سلسلے میں کم فیول استعمال کی حکمت عملی کے تحت اسلام آباد میں آج سرکاری تعطیل رکھی گئی ہے، جبکہ حکومت نے جیٹ فیول اور پیٹرو کیمیکل مصنوعات کی برآمدات پر پابندی بھی عائد کردی ہے۔

دریں اثنا وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے گزشتہ روز بتایا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا باضابطہ اعلان جمعہ کو کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نئی قیمتوں کا تعین عالمی اوسط نرخوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔