آپریشن غضب للحق: تاحال 663 افغان طالبان ہلاک و887 زخمی، کابل میں ایمونیشن ڈمپ، قندھار میں آئل اسٹوریج تباہ

پاک فوج کے حملوں میں کسی سول آبادی کو نقصان نہیں پہنچا، فضائی حملوں کی ویڈیوز بھی جاری


ویب ڈیسک March 13, 2026

اسلام آباد:

وزیر اطلاعات نے پاک فوج کے افغانستان میں جاری آپریشن غضب للحق سے متعلق آج تک کے اعداد و شمار جاری کردیے جس کے مطابق افغانستان میں تاحال افغان طالبان رجیم کے 663 کارندے مارے جاچکے ہیں اور 887 زخمی ہیں۔

اپنے ٹویٹ میں انہوں ںے بتایا کہ افغان طالبان کی 249 چیک پوسٹیں تباہ کردی گئیں اور 44 پر قبضہ کرلیا گیا ہے، طالبان کے 224 ٹینک، آرمرڈ وہیکل اور آرٹلری گنز تباہ کردی گئیں، دہشت گردوں اور ان کے ٹھکانوں پر 70 فضائی حملے کیے گئے۔

قندھار میں ایئر فیلڈ کی آئل اسٹوریج سائٹ سمیت ملحقہ لاجسٹک انفراسٹرکچر تباہ

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افواج نے 12/13 مارچ کی درمیانی شب صرف افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشت گرد ٹھکانوں سمیت فوجی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا،  ان حملوں میں پاک افواج نے قندھار میں ایئر فیلڈ کی آئل سٹوریج سائٹ سمیت ملحقہ لاجسٹک انفراسٹرکچر کو موثر انداز میں تباہ کیا۔

اس آئل سٹوریج سائٹ کا تیل دہشت گرد سرپرست طالبان ریجیم اور دہشت گردِ تنظیمیں بھی اپنی مذموم کارروائیوں کے لیے استعمال کر رہی تھیں، جاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاک افواج کی جانب سے صرف فوجی تنصیبات اور دہشت گرد ٹھکانوں کو ہی تباہ کیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ ویڈیو اس پروپیگنڈا کو بھی زائل کرتی ہے کہ پاک افواج کی جانب سے افغانستان میں سول آبادی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

کابل میں 313 کور کا ایمونیشن ڈمپ تباہ

دریں اثنا آپریشن غضب للحق میں پاک فوج کے افغانستان میں ایک اور کامیاب فضائی حملے کی ویڈیو جاری کردی گئی جس میں کابل میں 313 کور کا ایمونیشن ڈمپ موثر انداز میں تباہ کردیا گیا اور کسی سول آبادی کو نقصان نہیں پہنچایا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ان حملوں میں پاک افواج نے کابل میں 313 کور کے ایمونیشن ڈمپ کو بھی موثر انداز میں تباہ کیا، اس ایمونیشن ڈمپ سے افغان طالبان سمیت دہشت گرد تنظیمیں اسلحہ و بارود استعمال کر رہی تھیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاک افواج کی جانب سے صرف ایمونیشن ڈمپ کو نشانہ بنا کر تباہ کیا گیا۔

 

✅Operation Ghazb lil Haq
✅Update 1600 hours 13 March

✅Summary of Fitna Al Khawarij / Afghan Taliban losses

▪️663 Killed,
▪️887+ Injured
▪️249 Posts destroyed
▪️44 Posts captured
▪️224 tanks, armoured vehicles, artillery guns destroyed
▪️70 terrorists and terrorist… pic.twitter.com/30qP2EAn2E

— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) March 13, 2026

یہ ویڈیو افغان اور بھارتی میڈیا کے اس پروپیگنڈے کو رد کرتی ہے کہ پاک فوج کی جانب سے افغانستان میں سول آبادی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن غضب للحق کے تحت کارروائیاں اہداف کے حصول تک جاری رہیں گی۔

 

مقبول خبریں