2 دن صوبے سے باہر رہا تو کیا قیامت آگئی وزیراعظم تو 66 ماہ ملک سے باہررہتےہیںپرویزخٹک

اسمبلی تحلیل کرنے کی کوئی بات نہیں کی تاہم اگر ہم گئے تو سب کو ساتھ لے کر جائیں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

میں صوبے سے باہر تھا لیکن میرے وزرا صوبے میں موجود تھے ، پرویز خٹک، فوٹو؛فائل

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ وہ 2 دن صوبے سے باہر رہے تو کیا قیامت آگئی وزیراعظم تو 6،6 مہینے ملک سے باہر رہتے ہیں لیکن ان سے کوئی نہیں پوچھتا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پرویز خٹک نے کہا کہ میں صوبے سے باہر تھا لیکن میرے وزرا صوبے میں موجود تھے اور اگر میں 2 دن باہر رہا تو کیا کوئی قیامت آگئی ہے جبکہ وزیراعظم تو 6،6 ماہ ملک سے باہر ہوتے ہیں لیکن ان سے کوئی نہیں پوچھتا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے اسمبلی تحلیل کرنے کی کوئی بات نہیں کی تاہم اگر ہم گئے تو سب کو ساتھ لے کر جائیں گے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کو فون کرکے انہیں موجودہ سیاسی صورتحال میں صوبائی اسمبلی تحلیل نہ کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔
Load Next Story