ریڈ زون سے متعلق معاہدے کی پاسداری کی جائے چیف کمشنر اسلام آباد کا عمران خان کو خط

تحریک انصاف ریڈ زون میں داخل نہ ہونے کے تحریری معاہدی کی پاسداری کرے، چیف کمشنر اسلام آباد


ویب ڈیسک August 17, 2014
عمران خان اپنے کارکنوں کو ریڈ زون میں داخل نہ ہونے کی ہدایت کریں، چیف کمشنر، فوٹو:فائل

چیف کشمنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکن ریڈ زون میں داخل نہ ہوں اور انتظامیہ سے کیے گئے معاہدے کی پاسداری کی جائے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف کمشنر اسلام آباد جواد پال نے چیرمین تحریک انصاف عمران خان کو خط لکھا جس میں انہوں نے تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد انتظامیہ سے ریڈ زون میں داخل نہ ہونے کے معاہدے پر عمل کرنے کی ہدایت کی۔ چیف کشمنر نے خط میں موقف اختیار کیا کہ تحریک انصاف کا انتظامیہ سے کیا گیا معاہدہ موجود ہے لہٰذا عمران خان اس معاہدے کی پاسداری کرتے ہوئے اپنے کارکنوں کو ہدایت دیں کہ وہ ریڈ زون میں داخل ہوکر معاہدے کی خلاف ورزی سے گریز کریں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد انتظامیہ اور وفاقی حکومت نے ریڈ زون جانے والے راستوں کو کنٹینر لگا کر مکمل طو رپر سیل کررکھا ہے جبکہ ان راستوں پر پولیس،رینجرز اور ایف سی کی بھی بھاری نفری تعینات ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں