بھنورے ایک ہفتے تک پانی میں زندہ رہ سکتے ہیں: تحقیق

بھنوروں سے متعلق یہ دریافت حادثاتی طور پر ہوئی


ویب ڈیسک March 15, 2026

ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ ملکہ بھنورے پانی کے اندر ایک ہفتے تک سانس لے سکتی ہے۔

یہ حیران کن دریافت اکالوجسٹ سبرینا رونڈو کو حادثاتی طور پر اس وقت کی جب انہوں نے ایک ریفریجریٹر میں جمے برتن میں چار ملکاؤں کو دیکھا۔

انہیں یہ جان کر حیرانی ہوئی کہ چاروں ملکائیں زندہ تھیں۔

یہ ملکائیں ’ڈایاپاز‘ کی کیفیت میں جس میں موسمِ سرما میں ہائبرنیشن جیسی حالت طاری ہوجاتی ہے۔ جب برف پگھلتی ہے اور شدید بارش زمین کو پانی سے بھر دیتی ہے تو یہ سمجھا جاتا تھا کہ بھنورے ڈوب جاتے ہیں۔

تاہم، سائنس دانوں کا ماننا ہے کہ یہ مکھیاں سیلابی میدان میں ڈوب کر ایک ہفتے تک زندہ رہ سکتی ہیں۔

یونیورسٹی آف اوٹاوا کے پروفیسر چارلس اینٹنی ڈاروے کا کہنا تھا کہ یہ تحقیق ان کی شریک مصنفہ سبرینا رونڈو کے ساتھ ایک بحث کی وجہ سے شروع ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ یہ ملکائیں پانی میں ایک ہفتے سے زیادہ کا عرصہ گزار سکتی ہیں۔

مقبول خبریں