حکومت کا 23 مارچ کو پریڈ اور دیگر تقریبات نہ کرنے کا فیصلہ

تیل بحران اور کفایت شعاری مہم کے تحت اس دن وقار اور احترام کے ساتھ سادہ پرچم کشائی کی تقریبات منعقد ہوں گی


اسٹاف رپورٹر March 17, 2026
بھارتی میڈیا یہاں تک واویلا کررہا ہے کہ یہ ’’جاسوس جھنڈا‘‘ چین نے پاکستان کےلیے تیار کیا ہے۔ (فوٹو: فائل)

اسلام آباد:

حکومت نے 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر پریڈ اور دیگر تقریبات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم اس دن کو سادہ طریقے سے منایا جائے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خلیجی تیل بحران، حکومت کی کفایت شعاری اقدامات کے تناظر میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ 23 مارچ 2026ء کو یومِ پاکستان کی پریڈ اور اس سے منسلک تمام تقریبات منعقد نہیں کی جائیں گی تاہم اس دن کو وقار اور احترام کے ساتھ سادہ پرچم کشائی کی تقریبات کے ذریعے منایا جائے گا۔

یہ اقدام اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے کہ قوم کی یومِ پاکستان کے نظریات سے وابستگی، استقامت اور غیر متزلزل عزم  کے ساتھ ساتھ وسیع تر کفایت شعاری پالیسی کو بھی برقرار رکھا جائے۔

تمام وزارتوں، ڈویژنز اور محکموں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اس موقع کو سادگی اور پر وقار  طریقے سے منائیں، تاکہ محدود تقریبات کے باوجود اس دن کی اہمیت اور اس کا حقیقی پیغام برقرار رکھا جا سکے۔

مقبول خبریں