پشاور: ڈی جی فوڈ اتھارٹی خیبرپختونخوا کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا گیا

پشاور کے علاقے چمکنی میں ڈی جی فوڈ اتھارٹی خیبرپختونخوا کاشف حسین جیلانی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا


ویب ڈیسک March 18, 2026

پشاور: ڈی جی فوڈ اتھارٹی خیبرپختونخوا پر فائرنگ، زخمی

پشاور کے علاقے چمکنی میں ڈی جی فوڈ اتھارٹی خیبرپختونخوا کاشف حسین جیلانی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں کاشف حسین جیلانی زخمی ہوگئے، انہیں پاؤں میں ایک گولی لگی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق کاشف حسین جیلانی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

مقبول خبریں