شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات 3 افراد ہلاک

حادثے کا ذمے دار ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا


Staff Reporter September 25, 2012
لکی اسٹار کے قریب تیز رفتار بس نے 2 افراد کی زندگیوں کے چراغ گل کردیے۔ فوٹو: فائل

شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 3 افراد ہلاک ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق لکی اسٹار کے قریب تیز رفتار بس نے 2 افراد کی زندگیوں کے چراغ گل کردیے ، متوفیان کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کی گئیں ۔

صدر تھانے کے ایس ایچ او غلام نبی واہگو نے ایکسپریس کو بتایا کہ محمد عنایت ولد عبدالمجید اور محمد حنیف ولد نور محمد موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ لکی اسٹار پر آرمی پبلک اسکول کے قریب عقب سے آنے والی تیز رفتار بس روٹ 17-H نے انھیں ٹکر مار دی۔

جس سے وہ دونوں موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ، حادثے کا ذمے دار ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں