عمران خان نے سول نافرمانی کی تحریک کا اعلان کرکے پاکستان سے مذاق کیا الطاف حسین

عمران خان کی تقریر سے ملک کو نقصان ہوا، خود کو محمد علی کلے سمجھنے سے کوئی محمد علی کلے نہیں بن جاتا، قائد ایم کیو ایم


ویب ڈیسک August 18, 2014
سول نافرمانی کوئی گڈے گڑیا کی شادی نہیں لہٰذا عمران خان خدارا یہ مذاق بند کرکے بات چیت کا آغاز کریں، الطاف حسین فوٹو: فائل

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ عمران خان نے سول نافرمانی کی تحریک چلانے کا اعلان کرکے پاکستان سے مذاق کیا ہے۔

لندن سے جاری بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ عمران خان کی تقریر سے ملک کو نقصان ہوا اور قوم کا نقصان کرنے کے بعد عمران خان نے سول نافرمانی کی تحریک چلانے کا اعلان کرکے پاکستان سے مذاق کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خود کو محمد علی کلے سمجھنے سے کوئی محمد علی کلے نہیں بن جاتا اور سول نافرمانی کوئی گڈے گڑیا کی شادی نہیں لہٰذا عمران خان خدارا یہ مذاق بند کرکے بات چیت کا آغاز کریں۔

قائد ایم کیوایم الطاف حسین نے کہا کہ حکومت نے بات چیت کرنے میں بہت تاخیر کی جب کہ نواز شریف کو 10 دن کے لئے سعودی عرب نہیں جانا چاہئے تھا تاہم اس وقت ملکی سلامتی اور بقا کا معاملہ درپیش ہے اس لئے دونوں فریقین لڑائی جھگڑوں سے اجتناب کرکے بات چیت کا آغاز کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔