سوئی سدرن گیس کمپنی نے عید الفطر میں کراچی کے گھریلو صارفین کیلیے گیس کی فراہمی کا شیڈول جاری کردیا۔
ایس ایس جی سی کے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق چاند رات کو گیس کی فراہمی بند نہیں کی جائے گی اور عید کے پہلے دن رات 12 بجے تک بغیر کسی وقفے کے گیس فراہم کی جائے گی۔
شیڈول کے مطابق دوسرے دن صبح 6 بجے سے رات 12 بجے تک گیس فراہم کی جائے گی اور تیسرے دن بھی یہی شیڈول رہے گا۔
عید کے تیسرے دن سے گیس صبح 6 بجے سے رات 10 تک دستیاب ہوگی، اس کے بعد گیس فراہمی رمضان المبارک سے پہلے کے گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے مطابق بحال ہو جائے گی۔
پرانے شیڈول کے مطابق رات 10 بجے سے صبح ساڑھے 5 بجے تک گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔
ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق اگر صارفین کو گیس فراہمی کے حوالے سے کسی قسم کی دشواری کا سامنا ہو تو وہ فوری طور پر ہماری 24 گھنٹے فعال ہیلپ لائن 1199 پر رابطہ کریں، شکایت پر عملہ ان کی معاونت کے لیے ہمہ وقت دستیاب ہے۔