ابوظہبی شہری کی انٹرنیٹ پر ’’متنازعہ‘‘ حرکتیں جیل لے گئیں

انٹرنیٹ پر چیٹنگ کرتے ہوئے اس شہری کو ایک آدمی نے خوبرو عرب خاتون بن کر ویب کیم کے سامنے کپڑے اتارنے پر مجبور کیا۔

بلیک میلنگ کا سامنا کرنے پر یہ آدمی پولیس کے پاس پہنچا تو موبائل نمبر کے ذریعے ملزم کو ڈھونڈ نکال لیا گیا۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
ابوظہبی کی عدالت نے انٹرنیٹ پر متنازعہ حرکتیں کرنے کے جرم میں ایک شہری کو 3 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔


مقامی اخبار ''البیان'' کے مطابق انٹرنیٹ پر چیٹنگ کرتے ہوئے اس شہری کو ایک آدمی نے خوبرو عرب خاتون بن کر ویب کیم کے سامنے کپڑے اتارنے پر مجبور کیا۔ درخواست قبول کرنے کے بعد جب اسنے بھی ایسا ہی مطالبہ کیا تو معلوم ہوا کہ دوسری جانب عورت نہیں بلکہ آدمی موجود ہے اور اس نے واقعہ کی وڈیو بھی بنالی۔

بلیک میلنگ کا سامنا کرنے پر یہ آدمی پولیس کے پاس پہنچا تو موبائل نمبر کے ذریعے ملزم کو ڈھونڈ نکال لیا گیا۔ تحقیقات کے بعد دونوں افراد پر نامناسب پسندیدہ رویہ اپنانے اور دوسرے شخص کے خلاف بلیک میلنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ بلیک میلنگ کا نشانہ بننے والے شخص کو اس سے قبل ماتحت عدالت نے بے گناہ قرار دے دیا تھا لیکن اب اپیل کورٹ نے بلیک میلر کے ساتھ ساتھ اسے بھی جیل میں ڈالنے کا حکم دیا ہے۔
Load Next Story