ملاقات کا دن، عمران خان سے ملنے نہیں دیا جارہا، طبی حالت کو بھی چھپایا جارہا ہے، نعیم پنجوتھہ

عمران خان کی بہنیں بھی جیل پہنچ گئیں


ویب ڈیسک March 24, 2026

اڈیالہ جیل میں آج بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کا دن ہے۔

تفصیلات کے مطابق بشری بی بی کے وکیل رائے سلمان کھرل ضروری سامان لیکر جبکہ بانی پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ خانم اور نورین خان بھی گورکھ پور پہنچ گئیں۔ تاہم پولیس نے دونوں بہنوں کو گورکھ پور ناکے پر روک لیا۔

سلمان کھرل بشری بی بی کیلئے پپیتا، انناس، کپڑے اور سبزیاں لیکر اڈیالہ جیل پہنچے۔ تاہم اڈیالہ جیل پولیس نے رائے سلمان کھرل کو بھی گیٹ نمبر پانچ پر روک دیا۔

بشری بی بی کیلئے لایا گیا سامان تاحال جیل انتظامیہ نے وصول نہیں کیا۔ بانی سے ملاقات کے لئے 6 ناموں کی فہرست سپرنٹینڈنٹ جیل کو ارسال کی گئی ہے۔

عمران خان سے ملاقات کے دن کیوجہ سے اڈیالہ جیل کے باہر سیکیورٹی سخت اور فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔

دوسری جانب نعیم حیدر پنجوتھہ نے ضمیر شیرازی کے ہمراہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے اپنے دیگر ساتھیوں کے نام جیل انتظامیہ کو لکھوا دیے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی ائی سے تاحال ہماری ملاقات نہیں کروائی جا رہی۔ عمران خان کو جیل سے ہسپتال اور ہسپتال سے جیل واپس منتقل کیا گیا، نہیں بتایا گیا۔ ان کا تیسرا پروسیجر مکمل کیا گیا جس کے بارے میں ہم ابھی تک لاعلم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں نہیں پتہ کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کیسی ہے، ہائی کورٹ کے حکم پر ہمارے دو ڈاکٹرز کے نام نہیں دیے گئے جبکہ بانی پی ٹی آئی کی بہنیں بھی ملاقات کے لیے گورکھپور کے قریب پہنچ گئی ہیں۔ مشکل سے یہاں پہنچے ہیں راستے انہوں نے روکے ہوئے ہیں کنٹینر لگائے ہوئے ہیں۔

مقبول خبریں