اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس آج طلب کرلیا

اجلاس میں آزادی مارچ اور انقلاب مارچ سے متعلق مشاورت کی جائے گی


ویب ڈیسک August 18, 2014
خورشید شاہ نے غلام بلور،محمود اچکزئی اور آفتاب شیرپاؤ کو بھی ٹیلی فون کیا، فوٹو: فائل

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے پارلیمانی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس آج طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق ملکی موجودہ سیاسی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے سیاسی جماعتوں سے رابطے تیز کردیئے ہیں جس کے تحت انہوں نے آج پارلیمنٹ میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کا اجلاس طلب کیا ہے جس میں آزادی مارچ اور انقلاب مارچ سے متعلق مشاورت کی جائے گی۔

خورشید شاہ نے غلام احمد بلور،محمود خان اچکزئی اور آفتاب شیر پاؤ سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں مشاورتی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔