پاکستان 1 ارب ڈالر کے اسلامی بانڈز جاری کرے گا

اسلامی بانڈز کا اجرا رواں سال ستمبر میں متوقع ہے، ذرائع وزارت خزانہ


INP August 18, 2014
اسلامی بانڈز کا اجرا رواں سال ستمبر میں متوقع ہے، ذرائع وزارت خزانہ فوٹو: فائل

پاکستان 1 ارب ڈالر کے اسلامی بانڈز جاری کرے گا تاکہ زرمبادلہ کے ذخائر میں زیادہ سے زیادہ اضافہ کیا جائے گا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق اسلامی بانڈز کا اجرا رواں سال ستمبر میں متوقع ہے۔ واضح رہے کہ حکومت نے 2 ارب ڈالر کے یورو بانڈز عالمی مارکیٹ میں فروخت کیے تھے۔ اس کامیاب تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے اسلامی بانڈز کے اجراپر غور کیا جا رہا ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اسلامی بانڈز کے اجراکا مقصد ایسے افراد اور اداروں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے جو سود سے پاک سرمایہ کاری کرنے کے خواہش مند ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔