وزیراعظم پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کیلیے جاری مذاکرات کی کاوشوں کا خیر مقدم اور حمایت کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان خطے کے امن و استحکام کے مفاد میں مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کی جاری کوششوں کا خیرمقدم اور مکمل حمایت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا اور ایران کی رضامندی کے بعد پاکستان مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کے جامع تصفیے کیلیے بامعنی مذاکرات کی سہولت فراہم کرنے اور میزبانی کیلیے تیار ہے۔
وزیراعظم نے مزید لکھا کہ پاکستان اس معاملے میں کا کردار ادا کرنے کو اپنے لیے اعزاز سمجھتا ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف کے بیان کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹرتھ سوشل پر شیئر کیا ہے۔
قبل ازیں فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر نے امریکی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس کی ترجمان وائٹ ہاؤس نے بھی تصدیق کردی۔
ترجمان وائٹ ہاؤس نے بتایا کہ صدر ٹرمپ اور پاکستانی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے مابین ٹیلی فونک ہوئی اور یہ حساس سفارتی بات چیت ہے۔
Pakistan welcomes and fully supports ongoing efforts to pursue dialogue to end the WAR in Middle East, in the interest of peace and stability in region and beyond. Subject to concurrence by the US and Iran, Pakistan stands ready and honoured to be the host to facilitate…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) March 24, 2026
کیرولین لیوٹ نے بتایا کہ امریکا اس معاملے پر میڈیا کے ذریعے مذاکرات نہیں کرے گا۔
دوسری جانب عالمی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے بھی امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کا خیر مقدم کیا اور بات چیت پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔