ڈگری 55 سالہ شخص نے اپنی 20 سالہ منگیتر کو قتل کرکے خودکشی کرلی
پولیس کو مقتول کی جیب سے خط بھی ملا، شک کے بنیاد پر مقتولہ کے والد سمیت 2 افراد گرفتار، لاشیں ورثا کے حوالے
ڈگری سب ڈویژن کے شہر کے جی ایم میں مبینہ طور پر ایک شخص نے اپنی منگیتر کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔
تفصیلات کے مطابق کے جی ایم مین پرائمری اسکول کے نزدیک محکمہ ریونیو کے ملازم جان محمد خاصخیلی کے گھر سے پولیس نے اطلاع ملنے پر 55 سالہ شخص اور 20 سالہ لڑکی کی لاش تحویل میں لے لیں۔ کنری کے علاقے بستان کے رہائشی 55 سالہ مقصود احمد آرائیں کی محبوب خاصخیلی کی بیٹی 20 سالہ سونیا خاصخیلی سے منگنی ہوئی تھی۔
اتوار کی صبح مبینہ طور پر مقصود احمد آرائیں نے فائرنگ کرکے اپنی منگیتر کو قتل کردیا اور بعدازاں خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ پولیس کو مقتول کی جیب سے ایک خط بھی ملا جس میں واقعے سے متعلق تمام تفصیلات درج ہیں۔ پولیس نے شک کی بنا پر مقتولہ کے والد اور جان محمد خاصخیلی کو حراست میں لے لیا ہے۔ مقتولہ کی لاش کا پوسٹ مارٹم ڈسٹرکٹ سول اسپتال اور مقتول کا پوسٹ مارٹم تعلقہ اسپتال کے جی ایم سے کرانے کے بعد پولیس نے دونوں لاشیں ورثا کے حوالے کردی ہیں۔ تاحال پولیس نے واقعے کا کوئی مقدمہ درج نہیں کیا تھا۔