موٹر سائیکلوں کے تصادم میں خاتون جاں بحق کرنٹ لگنے سے نوجوان ہلاک

مل ایریا میں 2 موٹر سائیکلیں ٹکرا گئیں، حادثے میں 32 سالہ افضال، 30 سالہ عمران اور40 سالہ پیر محمد زخمی ہوگئے


Staff Reporter August 18, 2014
کورنگی ڈیڑھ میں تاجر مسجد میں کام کے دوران چھت سے گر کر 26 سالہ بلال زخمی، اسپتال منتقل کردیا گیا۔ فوٹو: فائل

شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات اور کرنٹ لگنے کے واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق عوامی کالونی تھانے کی حدود مل ایریا میں ٹریفک حادثے میں خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے جنھیں فوری طور پر ایدھی ایمبولنس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمی خاتون دوران علاج دم توڑ گئی، ایس ایچ او احمد بٹ کا کہنا ہے کہ مل ایریا میں 2 موٹر سائیکلوں میں تصادم ہوا تھا جس میں 50 سالہ خاتون جاں بحق اور 32 سالہ افضال، 30 سالہ عمران اور 40 سالہ پیر محمد زخمی ہوگئے۔ انھوں نے بتایا کہ فوری طور جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت ممکن نہیں ہو سکی۔

سائٹ ایریا میں واقع گارمنٹس فیکٹری میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے30 سالہ غلام محمد ہلاک ہو گیا جس کی لاش چھیپا ایمبولنس کے ذریعے سول اسپتال پہنچائی گئی جہاں ہلاک ہونے والے شخص کے ورثا لاش بغیر کارروائی کے اپنے ہمراہ لے گئے، کورنگی ڈیڑھ میں تاجر مسجد میں کام کے دوران چھت سے گر کر 26 سالہ بلال ولد اقبال زخمی ہو گیا جسے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔