پولیس نے کپڑے سے لدا ٹرک چھیننے کی کوشش ناکام بنادی

اسٹار گیٹ کے قریب ہائی روف رجسٹریشن نمبرCS-8472میںسوار ملزمان نے ٹرک ڈرائیورعزیز الرحمن سے ٹرک چھیننے کی کوشش کی


Staff Reporter September 25, 2012
ناتھا خان گوٹھ پرملزمان نے پولیس پرفائرنگ کی، مقابلے میں زخمی ملزم نورخان گرفتار۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

شارع فیصل پر فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایئرپورٹ پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کے کپڑے سے لدا ٹرک چھیننے کی کوشش ناکام بنادی۔

واقعے میںایک ملزم گرفتار جبکہ اس کے4ساتھی فرار ہوگئے ، واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق مقامی ٹیکسٹائل مل سے ٹرک نمبر JY-3113 پر45لاکھ روپے مالیت کا کپڑا لدا ہوا تھا جوکہ قائدآباد سے سا ئٹ ایریا جارہا تھا۔

،شارع فیصل سے گزرتے ہوئے اسٹار گیٹ کے قریب ہائی روف رجسٹریشن نمبرCS-8472میںسوار ملزمان نے ٹرک ڈرائیورعزیز الرحمن سے ٹرک چھیننے کی کوشش کی تاہم ڈرائیور نے حاضر دماغی سے کام لیتے ہوئے ٹرک بھگالیا اورقریب موجود پولیس موبائل کومطلع کیا۔

جس پر پولیس نے ملزمان کی گاڑی کا تعاقب کیا اور شارع فیصل پر ناتھا خان گوٹھ کے قریب ملزمان کوگھیرلیا ، اس دوران ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کی۔

پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم نور بت خان ولد سیال خان زخمی ہوگیا جسے پولیس نے گرفتارکرلیا جبکہ اس کے4ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،ایئرپورٹ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا

گیا،ٹرک پر45 لاکھ روپے مالیت کا کپڑا لدا ہوا تھا جسے ملزمان نے چھیننے کی کوشش کی تھی ۔

اس دوران ناتھا خان گوٹھ پر شہری بھی جمع ہوگئے اورانھوںنے بھی ملزم کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔

پولیس نے واقعے کا مقدمے کے تحت درج کرلیا ہے جبکہ 178/12 بجرم دفعہ 13/D کے تحت درج کیا گیا ہے ،پولیس ملزم سے مزید تفتیش کررہی ہے اور اس کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلیے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں