خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت

ذخیرہ تھل بلاک میں 4 ہزار میٹر گہرے کنویں سے دریافت ہوا، بلیٹنگ-1 کنویں سے یومیہ 2 کروڑ 65 لاکھ کیوبک فٹ گیس حاصل ہوگی


ویب ڈیسک March 27, 2026
فوٹو: فائل

اسلام آباد:

خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں گیس کا ایک بڑا ذخیرہ دریافت ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق او جی ڈی سی مسلسل کامیابیوں کی راہ پر گامزن ہے، او جی ڈی سی نے صوبہ خیبر پختونخواکے ضلع کوہاٹ میں گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق گیس کا ذخیرہ تھل بلاک میں کھودے گئے کنویں سے دریافت ہوا ہے،   بلیٹنگ-1 کنویں سے یومیہ 2 کروڑ 65 لاکھ اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس حاصل ہوگی، کنواں کامیابی سے 4,004 میٹر گہرائی تک کھودا گیا۔

ترجمان او جی ڈی سی کے مطابق تھل جوائنٹ وینچر میں او جی ڈی سی کے ساتھ پی پی ایل، پی او ایل، ایم او ایل اور جی ایچ پی ایل بھی حصہ دار ہیں، مقامی وسائل سے پاکستان کی توانائی سلامتی میں اضافہ اور طلب و رسد میں کمی آئے گی۔