حزب اللہ کے حملوں سے ہونے والی تباہی کا ذکر کرتے ہوئے ایک اسرائیلی میئررو پڑا۔
شمالی اسرائیل کے شہر مارگالیوت کے میئر نے حالیہ حملوں کے اثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ شہر بری طرح متاثر ہوا ہے، یہاں تک کہ اس کا وجود مٹنے کے قریب پہنچ چکا ہے، جبکہ دو تہائی سے زیادہ شہری اپنے گھروں کو چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
انہوں نے وزیراعظم نیتن یاہو کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے کہا کہ حکومت شہریوں کو مناسب تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔ مسلسل حملوں اور جوابی کارروائیوں کے باعث علاقے میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران وہ جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور کہا کہ سب کچھ تباہ ہو چکا ہے اور افسوس کی بات یہ ہے کہ اسرائیل کے حق میں عالمی حمایت بھی دکھائی نہیں دے رہی۔