خاران میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک، 2 زخمی گرفتار

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں کلیئرنس آپریشن تاحال جاری ہے، ذرائع


ویب ڈیسک March 30, 2026
فوٹو فائل

کوئٹہ:

بلوچستان کے ضلع خاران میں سیکیورٹی فورسز کے فتنتہ الہندوستان کے خلاف آپریشن میں 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، دو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں کالعدم تنظیم کے چار دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ دو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں کلیئرنس آپریشن تاحال جاری ہے۔