پاکستانی نژاد پائلٹ حارث سلیمان کو ستارہ امتیاز دینے کا فیصلہ

حارث سلیمان کو یہ اعزاز 23 مارچ 2015 کو دیا جائے گا

حارث کا اعزاز وصول کرنے کیلیے اس کے اہل خانہ آئندہ سال امریکا سے پاکستان آئیں گے۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

حکومت پاکستان نے پاکستانی نژاد امریکی پائلٹ حارث سلیمان کو بعد از مرگ ستارہ امتیاز دینے کا فیصلہ کیا ہے۔


حکومت نے پاکستانی نژاد پرعزم نوجوان پائلٹ حارث سلیمان کو ان کی سماجی خدمات اور بہادری کے اعتراف میں 14 اگست کو ستارہ امتیاز دینے کا اعلان کیا تھا، اب یہ اعزاز 23 مارچ 2015 کو دیا جائے گا، جسے وصول کرنے کیلیے ان کے اہل خانہ آئندہ سال امریکا سے پاکستان آئیں گے۔

واضح رہے کہ حارث سلیمان اپنے والد کے ہمراہ گزشتہ ماہ پاکستان میں تعلیم کی بہتری کے لئے فنڈ اکھٹا کرنے کی مہم کے دوران امریکی ریاست ہوائی اور کیلی فورنیا کے درمیان سمندر میں جہاز کے حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے۔
Load Next Story