کیا کریتی سینن کی شادی ہونے والی ہے؟ اداکارہ کا ردعمل وائرل

 کیا آپ وہی چاچی جی ہیں جو پوچھتی ہیں کہ میں کب شادی کر رہی ہوں؟ اداکارہ کا میزبان سے سوال


ویب ڈیسک March 30, 2026

بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن کا کبیر باہیا کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہوں اور اپنی شادی سے متعلق ردعمل وائرل ہوگیا۔ 

اداکارہ کریتی سینن اور برطانیہ میں مقیم کاروباری شخصیت کبیر باہیا کے درمیان ڈیٹنگ کی افواہیں اس وقت خبروں کی زینت بنیں جب دونوں کو ایک ساتھ دیکھا گیا۔

دونوں سوشل میڈیا پر بھی ایک دوسرے کے لیے پوسٹس شیئر کرتے رہے ہیں۔

تاہم، حال ہی میں جب کبیر، کریتی کے ساتھ ان کی بہن کی شادی میں شریک ہوئے اور تصاویر شیئر کیں، تو ان افواہوں نے مزید زور پکڑ لیا۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

ایک حالیہ تقریب میں جب کریتی سے ان کی شادی کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے واضح ردعمل دیا۔

ایک انٹریو کے دوران میزبان نے شادی سے متعلق سوال کیا تو اداکارہ کا کہنا تھا کہ کیا آپ وہی چاچی جی ہیں جو پوچھتی ہیں کہ میں کب شادی کر رہی ہوں؟ زندگی میں شادی کے علاوہ بھی بہت کچھ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ تب ہی شادی کریں گی جب انہیں خود مناسب وقت محسوس ہوگا اور مجھے نہیں لگتا کہ مجھے کوئی جلدی ہے۔

واضح رہے کہ 25 مارچ 2026 کو کریتی سینن نے پنک ولا اسکرین اینڈ اسٹائل آئیکنز ایوارڈز 2026 میں شرکت کی، جہاں انہوں نے سبز لباس میں سب کی توجہ حاصل کی اور بہترین اداکارہ (پاپولر چوائس) کا ایوارڈ جیتا۔

ایوارڈ جیتنے کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پر شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا ’ شکریہ پنک ولا کہ آپ نے مجھے ’تیرے عشق میں‘ کے لیے بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا۔