اہم کھلاڑی معاہدے سے محروم

ڈیوڈ ملر کو گزشتہ سیزن میں ہائبرڈ کانٹریک دیا گیا تھا


ویب ڈیسک March 31, 2026

کرکٹ ساؤتھ افریقا نے 27-2026 سیزن کے لیے سینٹرل کانٹریکٹ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا۔ اس سیزن کے لیے 18 مرد اور 15 خواتین کھلاڑیوں کو کانٹریکٹ سے نوازا گیا ہے۔

کرک انفو کے مطابق رواں سیزن کے لیے پہلی بار اوٹنیل بارٹمین، کوربن بوش، میتھیو بریٹزکے، ڈیوالڈ بریوس اور کرابو میسو کو سینٹرل کانٹریکٹ دیا گیا ہے۔ جبکہ آف اسپنر سائمن ہارمر کو مرد کھلاڑیوں میں ہائبرڈ کانٹریکٹ دیا گیا ہے۔

جنوبی افریقی بورڈ نے 20 کھلاڑیوں پر مبنی پلیئر آف نیشنل انٹریسٹ کی فہرست بھی جاری کی ہے جن مستقبل میں انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے سلیکٹ کیا جا سکتا ہے۔

البتہ، گزشتہ برس ہائبرڈ کانٹریکٹ رکھنے والے مڈل آرڈر بلے باز ڈیوڈ ملر کو معاہدہ ختم کر دیا گیا ہے۔

بورڈ کی جانب سے ان اقدامات کا مقصد کھلاڑیوں سے متعلق اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ کھلاری دو طرفہ سیریز میں بھی دستیاب ہوں جبکہ انہیں مخصوص لیگز کے لیے موقع بھی میسر ہوگا۔ جیسا کہ گزشتہ برس ڈیوڈ ملر آسٹریلیا وائٹ بال ٹور پر جنوبی افریقا کو دی ہنڈرڈ لیگ کی وجہ سے دستیاب نہیں تھے۔