خیبر پختون خوا حکومت ٹیکس وصولی جاری رکھے گی وزیراطلاعات مشتاق غنی

عمران خان نے وفاقی ٹیکس نہ دینے کا اعلان کیا ہے، مشتاق غنی


ویب ڈیسک August 18, 2014
خیبر پختون خوا میں ہماری حکومت دھاندلی سے آئی اور نہ ہی ہم پر کرپشن کا کوئی الزام ہے۔ فوٹو: فائل

خیبر پختون خوا کے وزیراطلاعات مشتاق غنی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی جانب سے سول نا فرمانی کے اعلان کے باجود صوبائی حکومت ٹیکس وصولی جاری رکھے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر پختون خوا کے وزیراطلاعات کا کہناتھا کہ عمران خان نے وفاقی ٹیکس نہ دینے کا اعلان کیا ہے، صوبائی حکومت ٹیکس وصولی جاری رکھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختون خوا میں ہماری حکومت دھاندلی سے آئی اور نہ ہی ہم پر کرپشن کا کوئی الزام ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے اسلام آباد میں آزدی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حکومت کے خلاف سول نا فرمانی کی تحریک کا اعلان کرتے ہوئے ٹیکس اور بجلی کا بل نہ دینے کا اعلان کیا تھا جس کی سیاسی حلقوں نے شدید الفاظ میں مذمت کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔