کراچی، انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار

ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، پولیس


اسٹاف رپورٹر April 01, 2026
فوٹو: فائل

کراچی:

کراچی کے علاقے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ مقابلے کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق مقابلہ سیکٹر 6 بی صبا سنیما کے قریب پیش آیا جہاں ملزم کو زخمی حالت میں حراست میں لیا گیا۔

گرفتار ملزم کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت محمد ابراہیم کے نام سے کی گئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔