پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں حیدرآباد کنگز مین نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 226 رنز کا ہدف دے دیا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری ایونٹ کے آٹھویں میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کنگز مین نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 225 رنز اسکور کیے۔
کنگز مین کی جانب سے معاذ صداقت دھواں دار 62 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ شرجیل خان نے 51 رنز کی برق رفتار ناٹ آؤٹ باری کھیلی۔
دیگر بلے بازوں میں صائم ایوب 27، عثمان خان 25، سید سعد علی 23 اور کپتان مارنس لبوشین 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
عرفان خان 22 رنز بنا کر ناقابلِ شکست پویلین لوٹے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے محمد وسیم جونیئر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ کپتان ایشٹن ٹرنر، پیٹر سڈل اور محمد نواز نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔