سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ سول نافرمانی کی تحریک کا اعلان عوام اور جمہوریت کی خدمت نہیں ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ملکی سیاسی صورت حال تشویشناک ہے، سیاسی مقاصد غیر آئینی طریقے سے حل کرانا جمہوریت کے لئے تباہ کن ہے، موجودہ صورت میں فریقین کو صبرو تحمل سے کا مظاہرہ کرنا چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ فریقین کو محاذ آرائی کے بجائے مذاکرات شروع کرنے چاہیئیں تاکہ جلد از جلد دوبارہ سے معمول پر آ سکیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے اسلام آباد میں آزدی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حکومت کے خلاف سول نا فرمانی کی تحریک کا اعلان کرتے ہوئے ٹیکس اور بجلی کا بل نہ دینے کا اعلان کیا تھا جس کی سیاسی حلقوں نے شدید الفاظ میں مذمت کی تھی۔