کشتیاں جلا کر آج لائحہ عمل کا اعلان کروں گا عمران خان

کوشش ہے کہ وزیراعظم نواز شریف پر امن طریقے سے استعفیٰ دے دیں، چیرمین تحریک انصاف

کارکنوں کو بڑی مشکل سے روک کر رکھا ہوا ہے، اگر گزشتہ روز کارکنوں کو حکم دے دیتا تو تباہی ہو جاتی۔ فوٹو؛ رائٹرز

پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اگر گزشتہ روز کارکنوں کو حکم دے دیتا تو تباہی ہو جاتی، کشتیاں جلا کر آج اپنے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔

عمران خان کا کہناتھا کہ گزشتہ روز پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ہجوم تھا، نواز شریف کے خلاف کارکنوں کے علاوہ عوام کی ایک بڑی تعداد بھی سڑکوں پر آ چکی ہے، کوشش ہے کہ وزیراعظم نواز شریف پر امن طریقے سے استعفیٰ دے دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کارکنوں کو بڑی مشکل سے روک کر رکھا ہوا ہے، اگر گزشتہ روز کارکنوں کو حکم دے دیتا تو تباہی ہو جاتی لیکن میں اپنی پولیس اور عوام کو مروانا نہیں چاہتا، عوام کے سمند ر کے آگے پولیس بھی کھڑی نہیں ہو سکتی۔


عمران خان نے کہا کہ جعلی اسمبلی کے خاتمے کے لئے آگے جا کر دھرنے دیں گے، کوئی رسک نہیں لے سکتا اس لئے اس لئے حکومت کو تھوڑا وقت دیا ہے، کشتیاں جلا کر آج اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے گزشتہ روز سول نافرمانی کی تحریک کا اعلان کرتے ہوئے عوام کو ٹیکس اور بجلی کے بل نہ ادا کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے پاس 2 دن کا وقت ہے، استعفیٰ دے دیں اسی میں ان کی بہتری ہے۔
Load Next Story