آزادی مارچ کو ریڈ زون میں داخلے سے روکنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

آزادی مارچ کے ریڈ زون میں داخلے سے انتشار پھیل سکتا ہے اور اس سے ماورائے آئین اقدام کی راہ ہموار ہوگی، درخواست گزار


ویب ڈیسک August 18, 2014
عمران خان نے حکومت کو 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس کے بعد کارکن ان کے قابو میں نہیں رہیں گے اور وہ ریڈ زون میں داخل ہوجائیں گے۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد میں جاری تحریک انصاف کے آزادی مارچ کو زیڈ زون میں داخلے سے روکنے کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔

لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آزادی مارچ کے ریڈ زون میں داخلے سے ملک میں انتشار پھیلنے کا خطرہ ہے اور اس سے ایک مرتبہ پھر ماورائے آئین اقدام کی راہ ہموار ہوگی،اس لئےعدالت سے استدعا ہے کہ وہ ایسے کسی بھی اقدام کو روکنے کاحکم جاری کرے۔

واضح رہے کہ عمران خان نے حکومت کو 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس کے بعد کارکن ان کے قابو میں نہیں رہیں گے اور وہ ریڈ زون میں داخل ہوجائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں