’’حمل کے دوران سمیع نے تشدد کا نشانہ بنایا‘‘، سحر حیات کے سنگین الزامات

سحر حیات کے مطابق تشدد کا ایک واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ آٹھ ماہ کی حاملہ تھیں


ویب ڈیسک April 02, 2026

پاکستانی سوشل میڈیا اسٹار سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایسے انکشافات کیے ہیں جنہوں نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ حالیہ بیانات میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ سابق شوہر سمیع رشید نے ان کے ساتھ نہ صرف بدسلوکی کی بلکہ جسمانی تشدد کا بھی نشانہ بنایا۔

سحر حیات کی شادی 2023 میں سمیع رشید سے ہوئی تھی، ان کی شادی زیادہ عرصہ قائم نہ رہ سکی اور بالآخر 2025 میں انہوں نے خلع لے لیا۔ ابتدائی طور پر جوڑے کے درمیان اختلافات کی خبریں سامنے آئیں، تاہم اب انہوں نے کھل کر علیحدگی کی وجوہات بیان کر دی ہیں۔

سحر حیات نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیوز میں الزام لگایا کہ انہیں اکثر طلاق کی دھمکیاں دی جاتیں، گھر والوں کے سامنے ان کی تذلیل کی جاتی اور گالم گلوچ کا سامنا بھی کرنا پڑتا تھا۔ سحر کے مطابق معاملہ صرف زبانی حد تک محدود نہیں رہا بلکہ دو مرتبہ ان پر ہاتھ بھی اٹھایا گیا، جن میں ایک واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ آٹھ ماہ کی حاملہ تھیں، جبکہ دوسرا اس وقت جب وہ گھر چھوڑ رہی تھیں۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

سحر حیات نے مزید انکشاف کیا کہ ان کے مطابق شادی کے آغاز سے ہی انہیں دھوکے کا سامنا رہا۔ انہوں نے کہا کہ حق مہر کے حوالے سے پہلے دو کروڑ روپے طے پائے، لیکن نکاح کے وقت یہ رقم کم کر کے صرف پانچ لاکھ روپے لکھوائی گئی، جبکہ اعلان کچھ اور کیا گیا۔ ان کے بقول انہوں نے اس سب کے باوجود رشتہ بچانے کی کوشش کی تاکہ ایک مستحکم زندگی قائم کی جا سکے۔

دوسری جانب سمیع رشید نے بھی اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے سحر حیات پر اپنے والدین کے ساتھ نامناسب رویے کے الزامات عائد کیے تھے، جس کے بعد دونوں جانب سے بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

سحر حیات کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جہاں صارفین مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔ کچھ افراد ان کے حق میں آواز اٹھا رہے ہیں تو کچھ اس تنازعے کو دونوں فریقین کا ذاتی معاملہ قرار دے رہے ہیں۔