کراچی میں بارش کا 41 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

شہر میں گزشتہ روز مغربی سسٹم کے زیر اثر موسلادھار بارش ہوئی تھی


ویب ڈیسک April 03, 2026

کراچی میں اپریل کے مہینے میں 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی بارش کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 38.6 ملی میٹر بارش ہوئی جس کے سبب ماضی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

واضح رہے کہ 1985 میں کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران 37.0 ملی میٹر بارش ہوئی تھی۔

کراچی میں جمعرات 2 اپریل کی صبح مغربی سسٹم کے زیر اثر بارش کا آغاز ہوا جبکہ دوپہر کے بعد موسلادھار بارش نے جل تھل ایک کر دیا۔

شہر میں موسلادھار بارش کے باعث موسم خنک ہوگیا جبکہ درجہ حرارت میں بھی کمی دیکھی گئی۔