آزادی اور انقلاب مارچ کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر
عدالت عظمیٰ ڈاکٹر طاہر القادری اور عمران خان کے مطالبات کو غیر آئینی قرار دے ، درخواست گزار کا موقف
پاکستان عوامی تحریک کے انقلاب مارچ اور پاکستان تحریک انصاف کے آزادی مارچ کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔
سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں ڈاکٹر طاہرالقادری اور عمران خان کے علاوہ سیکریٹری قانون، سیکریٹری دفاع ، سیکریٹری داخلہ اور چیف کمشنر اسلام آباد کو فریق بنایا گیاہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت عظمیٰ ڈاکٹر طاہر القادری اور عمران خان کے مطالبات کو غیر آئینی قرار دے اور حکم جاری کرے کہ اسمبلیوں کی آئینی مدت پوری ہونے تک ان منتخب اداروں کو تحلیل کرنے کا مطالبہ نہ کرے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری اور عمران خان کے ہزاروں حامی اسلام آباد میں گزشتہ 3 روز سے دھرنا دیئے بیٹھی ہے۔