پیپلز پارٹی ہمارے جائز مطالبات پورے کرے ایم کیو ایم

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم اور پی پی پی کا مزید ساتھ چلنا ناممکن ہے کیونکہ...


ویب ڈیسک September 25, 2012
باربار کی یقین دہانیوں کے باوجود بلدیاتی نظام کا نوٹیفکیشن اب تک جاری نہیں گیا، ایم کیو ایم فوٹو: ایکسپریس

رابطہ کمیٹی کے مشترکہ اجلاس میں جاری ہونے والے اعلامیہ میں ایم کیو ایم کی جانب سے پیپلز پارٹی کو 3 دن کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی ہمارے جائز مطالبات پورے کرے بصورت دیگر ایم کیو ایم کے ارکان اپوزیشن بینچوں پر بیٹھیں گے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم اور پی پی پی کا مزید ساتھ چلنا ناممکن ہے کیونکہ باربار کی یقین دہانیوں کے باوجود بلدیاتی نظام کا نوٹیفکیشن اب تک جاری نہیں گیا۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایم کیوایم نے ہمیشہ جمہوریت کی بقاء اوراس کے فروغ کیلئے پیپلزپارٹی کا ساتھ دیا لیکن پیپلزپارٹی نے باربار کے وعدوں اور یقین دہانیوں کے باوجود ایم کیوایم کے جائز مطالبات پورے نہیں کئے جوکہ خالصتاً عوام کی فلاح وبہبود سے متعلق تھے۔ لہٰذا اگر اب بھی جائز مطالبات نہ مانے گئے تو ایم کیوایم 3 دن کے بعد حکومت سے علیحدہ ہوجائے گی اور اپوزیشن بینچوں پر بیٹھے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں