پی ایس ایل 11: لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو رنز 20 سے شکست دیدی

ملتان سلطانز نے 186 کا تعاقب کرتے ہوئے 13 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز اسکور کیے


ویب ڈیسک April 03, 2026

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 20 رنز سے شکست دے دی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے بارش سے متاثرہ میچ میں ملتان سلطانز نے 186 کا تعاقب کرتے ہوئے 13 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز اسکور کیے۔

سلطانزکی جانب سے کپتان ایشٹن ٹرنر 52 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ شان مسعود 44، عرفات منہاس 25، صاحبزادہ فرحان 24، اسٹیون اسمتھ 9 اور جوش فلیپی 1 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

قلندز کی جانب سے مستفیض الرحمان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ شاہین شاہ آفریدی، عبید شاہ اور سکندر رضا نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل ملتان سلطانز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور قلندرز نے 13 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز اسکور کیے۔

قلندرز کی جانب سے محمد نعیم دھواں دار 60 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پرویز حسین ایمان 45، عبداللہ شفیق 33، آصف علی 8 اور روبِن ہرمن 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

سکندر رضا 13 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے محمد اسماعیل نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ پیٹر سڈل اور فیصل اکرم نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔